Friday, 29 November 2024


شہر قائد میں دودھ کی قیمتون میں ہوشربااضافہ

 

ایمزٹی وی(صحت)انتظامیہ نے دودھ فروشوں کے مطالبے کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے دودھ کی سرکاری قیمت 85 روپے سے بڑھا کر 94 روپے کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کے نرخوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ دودھ فروشوں سے مذاکرات کے بعد دودھ کی نئی قیمت 94 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
عدالت عالیہ نے کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کرنے، مقررہ قیمت پر عمل درآمد کرنے، دودھ کے معیار کا جائزہ لینے اور زائد نرخ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستیں نمٹادیں۔
واضح رہے کہ دودھ فروشوں نے 85 روپے میں دودھ کی فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس قیمت پر دودھ کی فروخت سراسر نقصان کا سودا ہے اور وہ یہ کام نہیں کرسکتے، اپنے موقف کو منوانے کے لیےدودھ کے خوردہ فروشوں نے احتجاجاً ہڑتال بھی کی تھی۔

 

Share this article

Leave a comment