Saturday, 30 November 2024


رچرڈ ڈینس نے پاکستان کو پرُ امن ملک قرار دے دیا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ بریگیڈیئر رچرڈ ڈینس نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کا کراچی میں کامیاب انعقاد خوش آئند ہےجس سے ثابت ہوگیاکہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔
رچرڈ ڈینس نے کہا ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں رینجرز اور پولیس سمیت قانون نافذکرنے والے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔ اہلیان کراچی کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں، برٹش آرمی سے ریٹائرڈ ہونے والے رچرڈز نے ان خیالات کا اظہار معین خان اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوستی کے 70 برس مکمل ہونے پرکھیلے جانے والے میچ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل پردیے جانے والے سیکیورٹی پلان پرمکمل اوربھرپور انداز میں عمل درآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی کے بہترین اورموثر انتظامات کیے گئے تھے جن کی تعریف کی جانی چاہیے،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ فائنل پر پرُجوش تماشائیوں نے بھی بہترین رویے کا مظاہرہ کیا، انھوں نے منظم انداز میں میچ سے لطف اندوز ہوکرخودکوکرکٹ کا دلدادہ ثابت کیا،رچرڈ نے کہا کہ اتوار سے کراچی ہی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھی بہترین سیکیورٹی کے اہتمام کو ممکن بنایا جائیگا، امید ہے کہ یہ مقابلے دلچسپ ثابت ہوں گے اور شائقین کرکٹ بھی سیریز سے لطف اندوزہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment