Friday, 29 November 2024


عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیا

 

ایمزٹی وی(تجارت) سپریم کورٹ نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کا انضمام روکتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کے روبرو سندھ بینک اور سمٹ بینک کے انضمام سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت عظمیٰ نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کا انضمام روک دیا، عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیے جب کہ عدالت نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کی بیلنس شیٹ بھی طلب کرلی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر دونوں بینکوں کا انضمام نہیں ہوسکتا۔

 

 

Share this article

Leave a comment