Friday, 29 November 2024


آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تاخیرکاخدشہ

 

ایمزٹی وی(تجارت)نئے مالی سال کی بجٹ سازی کیلیے ڈالر کی سرکاری قیمت مقرر نہ کیے جانے کے باعث آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
نئے مالی سال کی بجٹ سازی اور رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینہ جات و سپلمنٹری گرانٹس کیلیے ڈالر کی سرکاری قیمت مقرر نہ کیے جانے کے باعث آئندہ مالی سال 2018-19 کے وفاقی بجٹ میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
بجٹ سازی میں مشکلات کے باعث وزیرخزانہ کے اعلان کے مطابق بجٹ 27 اپریل کو پیش کرنے سے متعلق ابھی تک وزارتوں و ڈویژنوں کو سرکاری مراسلہ بھی نہیں بھجوایا جاسکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک ڈالر کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے سے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات طے کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment