Friday, 29 November 2024


لاہورگرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے

 

ایمزٹی وی لاہور میں ٹھنڈی ہوائوں کے ڈیرے، موسم خوشگوارلاہوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے ٹھنڈی ہوائوں کے بعد ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، بارش کے بعد درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی آ گئی ہے جبکہ صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت اکیس ڈگری سینٹی جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خوشگوار موسم کے باعث لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے گرمی سے پریشان شہریوں کو موسم خواشگوار رہنے کی نوید سنائی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment