Friday, 29 November 2024


الیکشن کمیشن کے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کے فیصلے

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)چیف جسٹس نے حکومتی اداروں میں بھرتیوں کے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ بھرتیوں پر پابندی کا اختیار کس قانون میں ہے، اسمبلیاں تحلیل ہونے سے پہلے کیا ایسا حکم دیا جا سکتا ہے۔سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کی۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی لگائی گئی۔ بعض اہم ترین اداروں میں سربراہان کی تقرریوں کاعمل چل رہا ہے ،

کیا پابندی کا اطلاق ان اداروں پر بھی ہو گا۔ پہلے بتائیں الیکشن کمیشن کے پاس پابندی کا اختیار کہاں سے آیا جس پر الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے کہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت شفاف انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔ الیکشن ایکٹ 217 بھی الیکشن کمیشن کو اختیارات دیتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment