Friday, 29 November 2024


بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان

 

ایمزٹی وی(تجارت)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نیپرا چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں 44 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔
تاہم نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بجلی کی ایک ماہ کے لئے 1 روپیہ 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے اعلان کردیا۔ نیپرا کے مطابق قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تاہم کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 

Share this article

Leave a comment