ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں طالب عملوں کی سہولت کے لئے ایک ہیلپ لائن سروس قائم کی جارہی ہے تاکہ طالب علم جب چاہیں وہ فوری طور پر مطلوبہ معلومات حاصل کرسکیں۔
ا س حوالے سے سند ھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی شیخ نے گزشتہ روزکانفرنس روم میں ڈپارٹمنٹ آف اسٹوڈنٹ آف افیئرز اینڈ پلیسنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی ملک کی جدید اور معیاری یونیورسٹی کے طور پر ابھر رہی ہے، جہاں پر طالبعلموں کو جدید سہولتوں اور نصابی ماحول فراہم کیاجارہا ہے
ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ ہیلپ لائن سروس ڈپارٹمنٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ پلیسمنٹ کے ماتھت کام کرے گا، اگر کسی بھی طالب علم کو تعلیمی حوالے سے یا کوئی بھی مسئلہ در پیش ہو یا پھر جامعہ میں آنے کے لئے ان کے پاس یونیورسٹی کا شناختی کارڈ نہیں ہیں اور وہ گھر پر بھول آئے ہیں تو وہ ہیلپ لائن سے رابطہ کرکے فوراً اپنا مسئلہ حل کراسکتے ہیں
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ہم طالب علموں کو صحت مندانہ ماحول اور سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ ان کے مسائل کم ہوں اور وہ تعلیم پر زیادہ توجہ دے سکیں۔ اجلاس میں شعبہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹوڈنٹ ویلفیئرآفیسرز اور اسپورٹس آفیسر نے بھی شرکت کی