Friday, 29 November 2024


نجی اسکولوں کےخلاف کریک ڈآؤن

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کا معاملہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے عدالتی احکامات پر 50 ٹیمیں تشکیل دے دی، ڈی ای او ملک نے کہا ہے کہ سکولوں کے باہر فلیکسسز آویزاں نہ کرنے، اضافی فیسیں والدین کو واپس نہ کرنے پر 20 ہزار روپے یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔
ڈی ای او ملک احسان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو عدالتی فیصلے کے بعد والدین کو اضافی فیسیں واپس کرنا ہوں گی۔ ٹیموں میں ڈی ای او سمیت 34 زونل ہیڈزاور 10 ڈپٹی ڈ اوشامل ہیں۔ اضافی فیسوں کی وصولی پر ملک احسان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے مطابق اضافی فیسیں بھی سکول انتظامیہ کو ہر صورت واپس کرنا ہوں گی

 

Share this article

Leave a comment