Thursday, 28 November 2024


فاٹا انضمام، افغانستان کے اعتراضات مسترد کردیئے

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے فاٹا کے خیبرپختون خوا میں انضمام پر افغانستان کے اعتراضات مسترد کردیئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان نے فاٹا کے انضمام پر افغان پریس ایجنسی کی جانب سے افغان قیادت سے منسوب بیان کو مسترد کریا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فاٹا کے انضمام پر ہماری پارلیمان کا فیصلہ قبائلی علاقوں کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے ۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کے عمل میں مداخلت نہ کرنے کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کابل حکومت نے فاٹا کے خیبرپختون خوا میں انضمام پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے پاکستانی حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔

Share this article

Leave a comment