Friday, 29 November 2024


عام انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)صدر ممنون حسین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی جس کے تحت 2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سمری تیار کی تھی جو منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق ملک میں 2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور یوں ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment