Thursday, 28 November 2024


حضرت معاویہؒ کی یوم وفات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں سیمینارز کاانعقاد

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)حضرت امیر معاویہؒ کی یوم وفات کے موقع ہر مسلم اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس او کے ذمہ داران ،اسکالرز اور علماءکرام نے حضرت معاویہؒ کے کرداروکارناموں پر روشنی ڈالی ایم ایس اویونٹ عمرو فاروق خیابان   کے تحت سلام امیر شام سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں ایم ایس او پنجاب کے ناظم عمومی سردار مظہر،راولپنڈی کے ناظم نوید تاج کے علاوہ مختلف مفکرین نے سیمینار سے خطاب کیا۔ناظم پنجاب کا کہنا تھاکہ جن تعلیمات پر عمل کر کہ حضرت معاویہؒ نے اسلام کا پرچم بلند کیا ہمارے حکمرانوں کو چاہئےکہ وہ بھی ان تعلیمات پر عمل کریں جبکہ نوید تاج کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کےلئےحضرت محمدﷺ و صحابہ اکرامؒ آئڈیل ہوناچاہیئے۔

Share this article

Leave a comment