Thursday, 28 November 2024


امریکی سائنسدانوں نے دنیا کا پہلا انسان دوست روبوٹ تیارکرلیا

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)سائنس کی دنیا میں نت نئے روبوٹ کی متعارف کرائے جارہے ہیں اور اب تو ایک ایسا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے جو گھر میں آپ کے ساتھ نہ صرف کسی گھر کے فرد کی طرح رہے گا بلکہ دیگر کام کاج میں مدد بھی فراہم کرے گا۔جی بو نامی یہ ایک فٹ سے بھی کم قد کاٹھ رکھنے والا شاہکار صرف ایک مشین نہیں بلکہ  گھریلو ساتھی بھی ہے جوآپ سے گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے کاموں میں مدد بھی کرسکتا ہے اور تو اوریہ آپ کے موڈ کے مطابق ہی آپ کے ساتھ پیش آئے گا۔

امریکی سائنسدانوں کی جانب سے تیار کیے گئے اس روبوٹ کی کچھ خاص خصوصیات ہیں جس کے تحت یہ کچن میں کام کے دوران آپ کو مختلف ضروریات اوراہم معاملات سے باخبر رکھتا ہے، اگر آپ کے گھر پر کوئی دعوت ہو تو یہ خود کار انداز میں گروپ فوٹوز بھی بناتا ہے جب کہ اگر آپ تھکے ہارے رات کو دیر سے گھر پہنچیں اور باہر سے کھانا کھانے کا آرڈر دینا چاہیں تو آپ کو کسی اچھے  ریسٹورینٹس سے مینو ڈائون لوڈ کر کے آڈر دینے میں بھی مدد کرتا ہے۔

یہ جدید روبوٹ روزانہ کی بنیادوں پرپیغام اورای میل پڑھ کر بھی سناتا ہے اس کے علاوہ یہ بچوں کو دلچسپ اور کہانی کے انداز میں پڑھائی میں بھی مدد دیتا ہے۔ ماہرین نے اس روبوٹ کو ٹیکنالوجی کی ایک نئی لہر کا نام دیا ہے جس کی قیمت 599 ڈالر رکھی گئی ہے جب کہ ایک رپورٹ کے متعلق یہ روبوٹ جلد پاکستان میں بھی متعارف کروادیا جائے گا

Share this article

Leave a comment