Friday, 29 November 2024


بچوں کے بڑی خوشخبری، موسم گرما کی تعطیلات میں 16 روز کا اضافہ

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے سرکاری اور نجی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ 16 روزبڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن عالیہ شاہد نے نگراں وزیر تعلیم و صحت سعدیہ رضوی کوباقاعدہ سمری بھیج دی ہے یہ سمری وزیر تعلیم کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری سندھ اور پر حتمی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس جائے گی۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ اسکول کا عملہ ملک کے عام انتخابات کے سلسلے میں تربیت میں مصروف ہے جبکہ اسکولوں کی مرمت اور تزئین وآرائش کا کام بھی جاری ہے چنانچہ اس تناظر میں اسکولوں کی تعطیلات کا دورانیہ بڑھایا جائے اور اسکول 15 جولائی کے بجائے یکم اگست کو کھولے جائیں

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی سابق حکومت کے دور میں مئی میں پڑنے والی سخت گرمی اور رمضان المبارک کے باعث تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا اور اسکولز یکم جون سے بند ہونے کے بجائے 15 مئی کو بند کرکے 15 جولائی سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی جسے اب دوبارہ

تبدیل کیاجارہا ہے اسی طرح یکم اگست سے اسکول کھولنے کے باعث سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ دوماہ سے بڑھ کر ڈھائی ماہ ہوجائے گا۔

 
 
 

 

Share this article

Leave a comment