Friday, 29 November 2024


ملک بھر میں سیاسی رہنماؤں کی گہما گہمی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)نتخابی مہم کے آخری دن ملک کی تمام سیاسی جماعتیں آج اپنی طاقت کے بھرپوراظہارکے لیے تیارہیں۔  مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف آج ڈیرہ غازی خان اورراولپنڈی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے جب کہ حمزہ شہباز لاہور میں موچی گیٹ سے داتا دربار تک ریلی کی قیادت کریں گے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کا آخری دن لاہور کے کھلاڑیوں کے نام کیا ہے۔ وہ این اے 125، 128، 131 اور این اے 134 میں کارکنوں اور عوام سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جیکب آباد اور شکار پور میں جلسوں سے خطاب کریں گے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے پاور شو ہورہا ہے، جس سے مولانا فضل الرحمان اورسراج الحق سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے آج کراچی کے لیاقت آباد فلائی اورپرمیں آخری انتخابی جلسہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اورامیدوارپولنگ کے روزسے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں، اس کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دو سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment