Friday, 29 November 2024


انتخابات 2018، سیاسی پاور شوکا آج آخری دن

 

اہ،زٹی وی(اسلام آباد)لیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ملک بھر میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے اور تمام سرکردہ سیاسی جماعتوں نے عوامی مقبولیت کے پاور شو کی تیاریاں کرلی ہیں۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں نئے عوامی نمائندوں کا انتخاب 25 جولائی کوہوگا لیکن قانون کے مطابق سیاسی جماعتیں اورآزاد امیدواروں کے پاس انتخابی جلسوں کا آج آخری روز ہے، سیاسی اکھڑنے میں اترنے والوں کو آج رات 12 بجے اپنی انتخابی مہم کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اورمیڈیا کے لیے ہدایات نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

جس کے مطابق  الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوارپولنگ کے روزسے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں، 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کر دی جائے، اس کے بعد کسی قسم کے جلسے جلوس، ریلیوں یا کارنرمیٹنگز پر پابندی ہوگی۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پربھی سیاسی جماعتوں کے اشتہارات آج رات کے بعد چلانے پرپابندی ہوگی۔

 

Share this article

Leave a comment