Friday, 29 November 2024


آغا سراج درانی ایک بار پھر اسپیکر منتخب

 

ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی ایک مرتبہ پھر سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر میر نادر مگسی کی سربراہی میں شروع ہوا۔ جن کی نگرانی میں اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی اور ایم کیو ایم کے جاوید حنیف مدمقابل تھے۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کے نتیجے میں آغا سراج درانی ایک مرتبہ پھر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔
اسپیکر کے انتخاب میں 158 ووٹ کاسٹ ہوئے، آغا سراج درانی کو 96 جبکہ جاوید حنیف کو 59 ووٹ ملے جب کہ 3 ووٹ مسترد ہوئے، اس کے علاوہ ٹی ایل پی کے یونس سومرو نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ آغا سراج درانی سے ریزائیڈنگ افسر میر نادر مگسی نے حلف لیا۔
اسپیکر کے انتخاب کے بعد اب ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا جس کے لئے پیپلز پارٹی کی ریحانہ لغاری اور اپوزیشن کی رابعہ اظفر نظامی آمنے سامنے ہیں۔
واضح رہے کہ آغا سراج درانی نے دو مرتبہ اسپیکر سندھ اسمبلی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا جب کہ ان کے والد اور چچا بھی سندھ اسمبلی کے اسپیکررہ چکے ہیں۔
 

 

Share this article

Leave a comment