Friday, 29 November 2024


ہیلی کاپٹر کی فی کلو میٹر لاگت گوگل پر سرچ کی تھی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہیلی کا پٹر پر فی کلو میٹر آنے والا خرچہ گوگل پر سرچ کیا تھا۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران جب خاتون صحافی نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے سوال کیا کہ وزیراعظم پرائم منسٹرہاؤس سے اپنی رہائش گاہ کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں کیا یہ کفایت شعاری کے ذمرے میں آتا ہے۔
اس کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نہیں ملک کے وزیراعظم ہیں اور ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں اس لیے عمران خان ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں کیا وزیراعظم ٹیکسی میں سفر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر کی فی کلو میٹر لاگت گوگل پر سرچ کی تھی اوریہ آپ بھی دیکھ سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ خورشید شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر سے آتے جاتے ہیں جس پر3 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔
خورشید شاہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک ہیلی کاپٹر کا فی کلومیٹر خرچہ 50 سے 55 روپے آتا ہے جب کہ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment