Friday, 29 November 2024


واٹس ایپ استعمال کرنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے اچھی خبر

 

مانیٹرنگ ڈیسک: واٹس ایپ استعمال کرنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ رواں سال نومبر سے انہیں اپنا چیٹنگ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اسٹور کرنے پر کسی قسم کی اسٹوریج اسپیس کی قربانی نہیں دینا پڑے گی۔ 12 نومبر سے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین اپنی چیٹ اور ویڈیو یا دیگر پیغامات کو گوگل ڈرائیو پر اسٹوریج کی قربانی دیئے بغیر محفوظ کرسکیں گے۔

تاہم صارفین کو ایک چیز کی قربانی ضرور دینا ہوگی اور وہ ہے ان کی پرائیویسی۔ جی ہاں واٹس ایپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ اپنی چیٹ، میڈیا اور پیغامات کو کسی باہری سروس پر محفوظ کرتے ہیں تو انہیں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ نہیں مل سکے گا۔ اگر آپ پہلے ہی گوگل بیک اپ کے فیچرکو استعمال کررہے ہیں تو اس کا اطلاق حالیہ اپ لوڈ بیک اپ پر بھی ہورہا ہے۔ ویسے اپنے پیغامات اور چیٹ کو کسی سروس جیسے گوگل ڈرائیو پر کرنا قابل فہم ہے کیونکہ واٹس ایپ پیغامات وقت کے ساتھ فون میں بہت زیادہ جگہ گھیرنے لگتے ہیں۔ اس سے ہٹ کر بھی اگر اسمارٹ فون گم ہوجائے یا نیا خرید لیا جائے تو پرانے واٹس ایپ میسجز تک رسائی کے لیے اس سروس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اگر آپ واٹس ایپ کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر کا استعمال چاہتے ہیں تو اس فیچر کو استعمال کرنے سے پہلے دوبار سوچیں۔ ویسے اگر آپ کو علم نہیں کہ گوگل ڈرائیو بیک اپ کیسے بنایا جاسکتا ہے تو واٹس ایپ اس میں آپ کی مددگار ہے۔ کمپنی کی اس گائیڈ پر جاکر آپ گوگل ڈرائیو پر بیک اپ کا سیٹ اپ بنا سکتے ہیں یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں

 

Share this article

Leave a comment