Friday, 29 November 2024


وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو میں مہمانِ خصوصی

 

اسلام آباد: جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا ،ٹوئٹر پیغام کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہو گی جس میں وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔
 
پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تقریب میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ، اپنے پیغام میں ان کا کہناہے کہ’’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘۔

 

Share this article

Leave a comment