Friday, 29 November 2024


بھارتی وزرائے خارجہ نے نیویارک میں ہونے والی ملاقات سے انکار کردیا

 

اسلام آباد: بھارت نے پاک بھارت وزارئے خارجہ کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کردی۔
بھارت نے پہلے حامی بھرنے کے بعد پاک بھارت وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات سے انکار کردیا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے پاک بھارت وزارائے خارجہ ملاقات نہیں ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات بھارت کی جانب سے منسوخ کی گئی ہے، ملاقات مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے باعث منسوخ کی گئی۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات طے پاگئی تھی، امریکا کی جانب سے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزارئے خارجہ کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی کا ردعمل
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خبر سن کر افسوس اور حیرت ہوئی، خط کے ذریعے بھارت کو مثبت جواب دیا تھا، بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا گیا ہے، لگتا ہے بھارت میں آنے والے انتخابات کی تیاری ہورہی ہے، کسی بھی مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکالا جاسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملاقات سے معذرت پر حیران بھی ہوں اور تعجب بھی ہے، بھارتی حکام کی طرف سے ذہنی ہم آہنگی دکھائی نہیں دے رہی ہے، بھارت کی سیاست تقسیم دکھائی دے رہی ہے، حالیہ انتخابات میں ہم نے اندرونی معاملات کا ذکر کیا، بھارتی حکومت آنے والے انتخابات میں پاک بھارت تعلقات کو موضوع بنانا چاہتی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری طرح کئی مواقع پر بھارت نے بھی بات چیت کا عندیہ دیا، ایسے بہت سے ثبوت موجود ہیں جو مداخلت کررہے ہیں، ثبوت اور مداخلت کے باوجود مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے، افسوس بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہیں دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں خطے میں امن و استحکام اور بھارت کو سیاست کی فکر ہے، اب بھی کہتے ہیں ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم اٹھائیں گے، پاکستانی حکومت کا رویہ مثبت ہے بھارت سیاست سے باہر نہیں نکل پارہا ہے، بھارت جو جواز پیش کررہا ہے وہ ٹھوس نہیں ہے، پاکستان نے بار بار مذاکرات کی پیش کش کی بھارت کو غور کرنا ہوگا۔

 

Share this article

Leave a comment