Friday, 29 November 2024


امریکا نے چین پر200 ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کردیے

 

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر200 ارب ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین کی ناانصافی پرمبنی تجارتی طریقوں کا جواب ہے۔
امریکا نے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے نئے محصولات نافذ کردیے ہیں، یہ نئے ٹیکس پانچ ہزار سے زیادہ اشیا پرنافذ کیے گئے ہیں۔
امریکا کی جانب سے چین پرلگائے گئے یہ نئے ٹیکس رواں ماہ 24 ستمبر سے لاگو ہوں گے، اگلے سال یہ 10 فیصد سے شروع ہو کر 25 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے چین کو موقع دیا لیکن وہ اب تک اپنے طریقہ کار کو بدلنے پرآمادہ نظر نہیں آتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ کی کہ اگر چین نے امریکا کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیکس پرمزاحمت کی تو ہم 267 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پرٹیکس لگا دیں گے۔
امریکا اس سے قبل چین سے درآمد کی جانے والی سینکڑوں اشیا پر 50 ارب ڈالر کا ٹیرف عائد کرچکا ہے اور رواں سال کے دوران چینی مصنوعات پرتیسرا ٹیرف ہے۔
امریکا نے چینی درآمدات پر دوسری مرتبہ اضافی ٹیکس عائد کردیے
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے 16 ارب امریکی ڈالر کی چینی اشیا پرمحصولات میں اضافہ کیا تھا اور رواں سال جولائی میں وائٹ ہاؤس نے 34 ارب امریکی ڈالر کی چینی مصنوعات پر ٹیکس عائد کیے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment