Friday, 29 November 2024


پاکستان فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹس میں کامیابیوں کا صلہ مل گیا

پاکستان فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹس میں کامیابیوں کا صلہ مل گیا، فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 199 نمبر پر آگیا۔

فیفا کی طرف سے جاری عالمی رینکنگ میں بیلجیم کا 17.29 پوائنٹس کے ساتھ راج ہے، فرانس 1729.12پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور برازیل کی ٹیم1657 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اسی طرح کروشیا چوتھے، یوروگوئے پانچویں، انگلینڈ چھٹے، پرتگال ساتویں، سوئٹزر لینڈ آٹھویں، اسپین نویں اور ڈنمارک دسویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے طویل عرصے کے بعد شکست دی تھی جبکہ حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں قومی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

 

 

Share this article

Leave a comment