Friday, 29 November 2024


پاکستان کےپہلےٹیسٹ کپتان کوگوگل کاخراج تحسین

معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو ان کی 94 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کولاہور میں پیدا ہوئے، انہیں پاکستان کرکٹ کے بانی کے طور پر بھی یاد کیاجاتاہے۔ عبدالحفیظ کاردار نہ صرف پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان تھے بلکہ ان کا شمار ان تین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان اوربھارت دونوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ ان کے علاوہ دونوں ممالک کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والوں میں عامر الہیٰ اور گل محمد شامل ہیں۔
0 kardar 1547708950
 
کاردار نے 23 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی، عبدالحفیظ کاردار 1972 سے 1977 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی رہے، اس کے علاوہ وہ چیئرمین سلیکٹرز کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ عبدالحفیظ کاردار نے سوئٹزرلینڈ میں بطور پاکستانی سفیر بھی خدمات انجام دیں۔
21 اپریل 1996 کو 71 برس کی عمر میں عبدالحفیظ کاردار اس جہان فہانی سے کوچ کرگئے۔

 

Share this article

Leave a comment