Friday, 29 November 2024


رجسٹریشن نہ دینے پر جامعہ اردو کے طلبا و طالبات کا احتجاج

جامعہ اردو کے شعبہ فارمیسی کے طلبہ نے گزشتہ روز فارمیسی کونسل کی جانب سے رجسٹریشن نہ دیئے جانے کے خلاف کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس میں طلبہ نے کہا کہ ہمیں فارمیسی کونسل کی جانب سے رجسٹریشن نہیں دی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی احتجاج کیا تھا کے ہمیں رجسٹریشن دی جائے لیکن ہمیں رجسٹریشن نہیں دی گئی ۔ انھوں نے بتایا کہ آج کے احتجاج کے بعد ہمیں ڈی سی جنوبی ،گورنر ہاوس لے کر گئے ۔

جس میں ہمیں بتایا گیا کہ فارمیسی کونسل سات دن کے اندر اندر ہمیں رجسٹریشن لائسنس دے دے گی۔ انھوں نے کہا کہ فارمیسی کونسل کی وجہ سے ہماری دو سال سے رجسٹریشن کا کیس رکا ہوا ہے ۔

ہم یہ اپیل کر کرتے ہیں کے چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیں ۔ اگر ہمارا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم اپنے احتجاج کا دائراہ وسیع کردیں گے ۔ قبل ازیں فار میسی کے طلبہ نے زینب مارکیٹ کے قریب فارمیسی کونسل کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا

 

Share this article

Leave a comment