Thursday, 28 November 2024


جامعہ اردومیں مالی مشکلات اورانتظامی بحران وفاقی وزارت تعلیم نےفیکٹ فائنڈنگ شروع کردی

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی مالی مشکلات او ر انتظامی بحران کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے وفاقی وزارت تعلیم نے فیکٹ فائنڈنگ شروع کردی۔

وفاقی وزرات تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ نے اصغر کو جوائنٹ ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے ۔ جوائنٹ ایڈیشنل سیکریٹری علی اصغر نے گزشتہ روز اردو یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

اس دوران شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان موجود نہیں تھے ، انہوں نے جوائنٹ ایڈیشنل سیکریٹری علی اصغر سے ملاقات کے لئے کراچی کیمپس کے دونوں انچارج کیمپس کو مقرر کیا ۔

جوائنٹ سیکریٹری نے مختلف قانونی فورم کے ذریعے ہونے والی تقریوں اور ٹائم پے اسکیل سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں اور معلوم کیا کہ کیسے دو گریڈ 17 کے منتظم کو اسسٹنٹ رجسٹرار تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اس وقت اسسٹنٹ رجسٹرار گریڈ 17کی اسامی بھی موجود نہیں تھی اور بغیر اشتہار کے دو ملازمین کو نوازنے کے لئے سینڈیکیٹ سے منظوری حاصل کرکے اسسٹنٹ رجسٹرار کی انتظامی پوسٹ پر تعینات کردیا گیا جبکہ یہ ترقیاں سینیٹ کی منظوری سے مشروط تھیں اس کے باوجود تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی مد میں لاکھوں روپے جاری کردیے گئے جبکہ شکایات کے مطابق اس وقت 58 منتظم جامعہ میں موجود ہیں اور ان سب منتظم اور دیگر ملازمین کو اشتہار کی بنیاد پر موقع کیوں فراہم نہیں کیا گیا۔

Share this article

Leave a comment