Friday, 29 November 2024


عمران خان کا وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج شام 5 بجے وزیراعظم آفس میں منصوبے کا افتتاح کریں گے وزیراعظم عمران خان نے ا خرکار اپنے واعدے کے مطابق 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح آج کریں گے، جس کے پہلے مرحلے میں گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین رجسٹریشن کرانے کے اہل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سستے گھرتعمیر ہوں گے۔
مکانات کےلئے رجسٹریشن کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا، واضح رہے جسٹریشن کا مطلب مکانوں کی الاٹمنٹ نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا پتہ لگانا ہے۔اس سلسلے میں عوام کا ڈیٹا اکٹھاکرنے کی ذمہ داری نادرا کو دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبے کےلئے 'اپنا گھر اتھارٹی' کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جو ہر شہر میں سستے گھروں کی ضروریات اور جگہ کی نشاندہی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں نجی شعبے کو شفاف بنیادوں پر شامل کیا جائے گا جبکہ اس منصوبے کو 5 سال میں مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز 7 اضلاع میں ہوگا، جن میں فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں

 

 

Share this article

Leave a comment