Friday, 29 November 2024


جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی

 

دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ زمبابوے کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18اعشاریہ ایک اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناسکی۔ زمبابوے کے صرف چار بیٹسمین ڈبل فیگر میں پہنچ سکے، سین ولیمز 41، برینڈن ٹیلر 29، مساکادزا 21 اور چسورو 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کے جانب سے لونگ نیدی، پیٹرسن اور فرائی لنک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور کی چوتھی گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جے پی ڈومینی نے ناقابل شکست 32، ڈی کوک نے 26 اور ہینرک کلاسین نے 22 رنز بنائے۔ ڈین پیٹرسن کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا نے دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، سیریز کا آخری میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment