Friday, 29 November 2024


ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح لوٹا گیا

 

اسلام آباد :پاکستان اکانوی واچ کے چیئر مین نے کہا ہے کے پپلز پارٹی اورن لیگ نے ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح لوٹا ہے۔ بریگیڈ محمد اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی مجبوری ہے کہ وہ مہنگائی کو بڑھائے۔اس کی وجہ سابق حکومتوں کی غلطیاں ہیں۔تمام سیاستدانوں،بیوروکریٹس اور با اثر افراد نے اتنے عرصے تک ملک کو اتنا لوٹا کہ عوام کو اب کسی پر اعتماد نہ رہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر عوام کو کچھ قربانیاں دینی ہوگی، راتو رات تبدیلیاں نہیں آتی،معاشی استحکام سے ڈالر کی قدر اور توانائی واشیائے ضروریہ کی قیمتیں معتدل ہو جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment