Friday, 29 November 2024


ٹیکس نا دینے والے پاکستانیوں کے خلاف کارروائی

 

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ٹیکس چوری روکنے کے لئے امیر پاکستانوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ایف بی آر ڈیپارٹمنٹ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایف بی آر اور برطانوی ٹیکس اتھارٹی کسٹم ٹیکس کے شعبے میں تعاون کے لئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔پاکستان کی طرف سے چیئر مین ایف بی آر جہانزیب خان جبکہ برطانوی ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے ڈیفڈ کی سربراہ جوآنہ ریڈ نے دستخط کیے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایم او یو کے تحت امیر پاکستانیوں کی معلومات حاصل کرکے انھیں ٹیکس نیٹ میں لایا جا ئے گا اور برطانیہ میں دولت رکھنے والے پاکستانیوں کے با رے میں معلومات میسر آئے گی اس کے علاوہ ان معلومات کوآثاثہ جات اوروآمدنی سے موازنے کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment