Friday, 29 November 2024


شہد کھائیں، وزن گھٹائیں

برمنگھم: شہد قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔اس کی لذت اور بیماریوں سے بچاﺅ کے فوائد اپنی جگہ لیکن اسکی دلچسپ با ت یہ ہے کہ موٹاپہ کم کرنے کے لیے یہ بہت کا ر آمدثابت ہوتا ہےا ور موٹاپے میں کمی کے لیے شہد کا استعمال کرنے کا طریقہ انہائی آسان ہے ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ اگر آپ اپنے جسم کی زائد چربی ختم کر نا چاہتے ہیں تو صبح نہار منہ ایک چمچ شہدمیں نیم گرم پانی مکس کر کے پی لیا کریں۔شہد اور نیم گرم پانی کے ساتھ چاہیں تو چند قطرے لیموں کا رس بھی شامل کر سکتے ہیں۔ یہ نسخہ ہے تو بہت سادہ پر اس کے بے شمار فوائد ہیں جس کی وجہ شہد میں پائے جانے والے قدرتی اجزاءکی بڑی تعداد ہے۔ اول تو شہد میں پائی جانے والی مٹھاس عام چینی میں پائی جانے والی مٹھا س سے با لکل مختلف ہے۔عام میٹھے میں ریفائن شوگر مالیکیوز ہوتے ہیں جو غیر ضروری حراروں سے بھرپو ر ہو تے ہیں اور ہمارے جسم میں موٹاپے کے علاوہ کئی مسائل پیدا کرتے ہیں۔ شہد میں پروٹین،فائبر ،کئی طرح کے وٹامنز،نیاسین ،وٹامنB6 ،فولیٹ،رائبو فلیون اور وٹامن Cسمیت کئی طرح کی معدنیات جیسا کہ کیلشیم،زنک ،فاسفورس، پوٹاشیم ،سوڈیم اور آئرن پا یا جا تا ہے۔یہ بلڈپریشر ،کو لیسٹرول اور دل کی بیما ری سے بھی محفو ظ رکھتا ہے۔

Share this article

Leave a comment