Friday, 29 November 2024


ریستوران میں کافی پینے کا نیا انداز

ویتنام : دنیا بھر میں کئی ریستوران ایسے ہیں جہاں آپ اپنے پالتو جانوروں کو لے جاسکتے ہیں یا وہاں موجود جانوروں کے سا تھ بیٹھ سکتے ہیں لیکن اب ویتنام کے ایک کافی شاپ میں آپ جتنی دیر وہاں بیٹھے رہیں گے رنگ برنگی مچھلیاں آپکے پیروں کو چھوتے ہوئے تیرتی رہیں گی۔لوگ پانی میں اپنے پیر ڈبو کرایک جانب تو کافی پینے کا لطف اٹھاتے ہیں دوسری جانب چھوٹی بڑی مچھلیاں انکے پیروں کو مساج کرتے ہوے گزرتی ہیں جس سے انھیں خشگوار احساس ہوتا ہے۔کیفے میں آنے والے مہمانوں سے احتیاط کی درخواست کی جاتی ہے۔ تاکہ کوئی مچھلی پیروں تلے نہ آجائے۔ریستوران کے مالک کا کہنا ہے کہ رستوران کی پہلی اوردوسری منزل پر ہر وقت 10ہزارلےٹر پانی موجود رہتا ہے۔مچھلیوں کی وجہ سے فلور صاف کرنےمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اس کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل فلٹریشن سسٹم بنایا گایا ہےجو پانی کو شفاف رکھتا ہے۔

Share this article

Leave a comment