Friday, 29 November 2024


فلیگ شپ ریفرنس کیس ،دستاویز پر نواز شریف کا نام بھی مختلف انداز میں لکھا تھا

 

سلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت میں استغاثہ کے اہم گواہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کا بیان مکمل ہونے کے بعد ان پرجرح کی گئی جرح کے دوران واجد ضیا نے کہا کہ نوٹس میں آیا کیپیٹل ایف زیڈ ای دستاویز کسی قونصلیٹ سے تصدیق شدہ نہیں، درست ہے دستاویز پر نواز شریف کا نام بھی مختلف انداز میں لکھا تھا۔ نواز شریف کے انگلش اور عربی والے نام میں فرق تھا۔انہوں نے کہا کہ عربی والے کالم میں پورا نام محمد نواز شریف محمد لکھا تھا، اسکرین شاٹ سے ہم یہ نہیں کہہ سکتے یہ نام غلط لکھا ہے۔ اسکرین سامنے ہو تو کلک کرنے سے پورا نام سامنے آجاتاہے۔وکیل نے پوچھا کہ آپ کی ٹیم کو ایسی ہدایت تھی اسکرین شاٹ کے وقت نام پر کلک نہیں کرنا؟ جس پر واجد ضیا نے کہا کہ جی نہیں ایسی کوئی ہدایات نہیں تھیں۔ وکیل نے پوچھا کیا یہ ممکن ہے اسکرین شاٹ لینے سے کچھ معلومات پوشیدہ رہ سکتی ہیں؟ جس پر واجد ضیا نے کہا کہ اسکرین پر جو بھی ہو وہ اسی صورت میں تصویر بن جاتی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment