Thursday, 28 November 2024


پاکستان کوارٹرز میں پولیس کا آپریشن

پاکستان کوارٹرز میں پولیس کا آپریشن کراچی: کراچی میں پاکستان کواٹرز میں جاری پولیس کے آپریشن پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طو پر پولیس کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد پولیس اہلکار پیچھے ہٹ گئے اور آپریشن کو روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ سندھ اپنے بیان میں کہا کے مراد علی شاہ نے پولیس کے لاٹھی چارج کا نوٹس لیتے ہوئے وہاں سے پولیس کوہٹانے کا حکم دے دیااور کہا کے لاٹھی چارج فوری بند کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی کو ٹیلیفون کرتے ہوئے شدید بر ہمی کا اظہار کیا اور معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان کواٹرز میں کسی بھی قسم کی کاروائی سے روک دیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پاکستان کواٹرز میں گھروں کو خالی کرانے کے متوقع آپریشن کی اطلاع پر پاکستان کے مکینوں نے احتجاج شروع کردیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ پولیس نے کواٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی اور وہ کامیاب بھی ہو گئے جس سے علاقہ مکینوں کی جانب سے سخت عمل سامنے آیا اور مظاہرین ڈٹے رہے جس سے پولیس کو خود پیچھے ہٹنا پڑ گیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما عامر خان اور فاروق ستار پی ٹی آئی کے ایم پی اے جمال صدیقی بھی مظاہرین سے ہمدردی کے لیئے پہنچ گئے۔

Share this article

Leave a comment