Thursday, 28 November 2024


گلگت بلتستان میں پولیس کی نفری کی کمی

 

گلگت بلتستان :اہم شخصیات کی سیکورٹی پر 700 پولیس جوانوں کی تعیناتی سے گلگت بلتستان پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر، وی آئی پی شخصیات، سیاسی رہنماﺅں اور سرکاری افسران کی سیکورٹی پر جی بی پولیس کے 700 اہلکار تعینات ہیں جن میں ڈپٹی کمشنروں کیلئے 51 اہلکار، اسسٹنٹ کمشنر کیلئے 23 اہلکار، جی بی پولیس جوان تعینات ہیں، گورنر کیلئے 49، وزیراعلیٰ کیلئے 73 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جی بی اسمبلی میں 23، سپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیروں کیلئے 48 اہلکار دیئے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سیکورٹی پر 1 اہلکار، چیف سیکرٹری اور سیکرٹریٹ کیلئے 47 اہلکار، وفاقی افسران اور دفاتر کی سیکورٹی پر 15 اہلکار تعینات ہیں، صوبائی دفاتر 32 جبکہ مذہبی شخصیات کی سیکورٹی پر 22 اہلکار تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق 6 سے زائد پولیس اہلکار وی آئی پی سیکورٹی اور غیر متعلقہ ذمہ داریوں میں مصروف ہونے سے جی بی پولیس کو امن وامان کے قیام میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، ذرائع کے مطابق ان کی جگہ نئی پوسٹیں تخلیق نہیں کی گئیں۔ اور پولیس کو امن وامان کے قیام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

 

 

Share this article

Leave a comment