Thursday, 28 November 2024


گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے

 

گلگت بلتستان : عمران خان نے کہا کے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے مثاورت جاری ہے، مستقبل قریب میں اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے جا سکیں،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان میں گندم پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کیا جائےگا ۔ان کا کہنا ہے کے گلگت بلتستان کو دنیا بھر میں خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ وہا ں کے مقامی لوگوں کو روزگار کے زیادہ مواقع میسر ہوں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سول سرونٹس ریفارمز کے زریعے سرکاری افسران کو دیگر صوبوں میں بھی خدمات سر انجام دینے کے لیئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔انکا کہنا ہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی بر وقت تکمیل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرونگا۔اور قراقرم یونیورسٹی معیا ری تعلیم کو فروغ دینے کیلیے بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔اس یونیورسٹی کو درپیش مسائل بھی جلد حل کر لئے جائیںگے،گورنر بلتستان نے وزیراعظم پاکستان کو بلتستان کے مزید مسائل اور موجودہ صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا

 

Share this article

Leave a comment