Friday, 29 November 2024


اپوزیشن کا اتحاد بنا کر قوم کی آواز بننا چاہتے ہیں، ،مولانا فضل الرحمٰن

لاہور: جمیعت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی شوری کے اجلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا عمران خان ایک طرف کہتے ہیں میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا دوسری طرف کہتے ہیں نیب آزاد ادارہ ہے، یہ حکومت ہی ناجائز ہے، یہ ناجائز بچہ ہے۔ اسرائیلی طیارہ پاکستان آیا، اس پہ تشویش ہے، حکومت نےابھی تک اس حوالے سے وضاحت نہیں کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کا ادارہ سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا اور اپوزیشن کو جکڑنے کے لئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو لوگ حکومت میں چلے گئے ان کے ساتھ این آراو ہو چکا ہے، اربوں کے غبن کرنے والے پی ٹی آئی میں جا چکے، ان کے ساتھ این آراو ہو چکا ہے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ پچھلے دو ماہ میں قوم پر پہاڑ گرائے گئے ہیں، اپوزیشن کا اتحاد بنا کر قوم کی آواز بننا چاہتے ہیں، عوام کی مضبوط اور مستحکم آواز بنیں گے لیکن جلد بازی اور عجلت میں کوئی کام نہیں کریں گے۔ فضل الرحمان کی نواز شریف سے کل ملاقات کا امکان ہے۔

Share this article

Leave a comment