Friday, 29 November 2024


کو لیسٹرول کی زیادتی دل کے ساتھ فالج کی سب سے بڑی وجہ ہے

 

کراچی : ہائی بلڈ پریشر اور کو لیسٹرول کی زیادتی دل کے ساتھ فالج کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبید احمد ہاشمی ، ڈاکٹر ندیم اسد ، ڈاکٹر عبد اللطیف جو نیجو ، ڈاکٹر ضیا خان نے المصطفی میڈیکل سینٹر میں عالمی یو م فالج کے مو قع پر منعقدہ آگہی سیمینا ر سے خطا ب میں کیا سیمینا ر میں کراچی یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان نے شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین نے کہا کہ شوگر کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی زیادتی دل کے ساتھ ساتھ فالج کی بیماریوں کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ فالج کے مرض کی شدت کا اندازہ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے بعد لگایا جاتا ہے، مہمان خصوصی کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان نے بھی خیالات کا اظہار کیا اور مرض سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اس موقع پر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

 

Share this article

Leave a comment