Friday, 29 November 2024


دروازہ کھولنے اور وزن اٹھانے والا سخت جان ڈرون تیار

 

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی ماہرین نے کئی اہم روبوٹ اور ڈرون پر کام شروع کیا ہے ان میں سے ایک ڈرون دروازہ کھول سکتا ہے، خود سے زیادہ وزن اٹھاسکتا ہے اور کسی شے کو باندھ کر اسے کھینچ بھی سکتا ہے۔ معروف میگزین ’سائنس روبوٹکس‘ میں شائع تحقیقی مقالے کے مطابق ڈرون پر یہ انقلابی کام امریکی ریاست کیلی فورنیا کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے انجام دیا ہے۔ ما ہرین کے خیال میں ایسے ڈرون بہت سے کاموں کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔ اس میں بتدریج بہتری لائی جارہی ہے۔ ڈرون اپنے وزن سے 40 گنا زائد وزن اٹھا سکتا ہے۔ یہ بھاری اشیا کو کھینچ بھی سکتا ہے اور چھوٹی جسامت کی وجہ سے تنگ جگہوں پر جا کر بھاری اشیا کو ہٹا کر راستہ بنانا سکتا ہے ۔ یہاں تک کہ مشکل حالات میں رینگ بھی سکتا ہے۔ ڈرون کوحادثات کی صورت میں تلاش اور مددکے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اسکے علاوہ ڈرون وقتی طور پر بہت سی جگہوں پر کسی پتھر یا دیوار سے چپک کر بھی بہت سے کام کرسکتا ہے۔ اسے بنانے کے لیے چھپکلی سے مدد لی گئی ہے اور ہک کی طرح 32 ابھار لگائے گئے ہیں جو ڈرون کو ایک جگہ جم جانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ایک قسم کی بھڑ کھانے پر منڈلاتی ہے اور جب وہ اسے لے کر اڑ نہیں سکتی تو کھانے کی شے کو گھسیٹ کر آگے لے جاتی ہے۔ اسی جانور کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے ڈرون میں یہ خوبی بھی شامل کرنے کی کوشش کی جس میں انہیں کامیابی ملی ہے۔ روبوٹ کو ’فلائے کروٹگ‘ کا نام دیا گیا ہے یعنی یہ اڑ سکتا ہے، وزن کھینچ سکتا ہے اور رینگنے کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کے نیچے ایک کیمرا لگا ہے جو زلزلے یا حادثے کے بعد پورے مقام کا احوال بتاتا ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment