Friday, 29 November 2024


اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوش خبری

 

اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کیلئے’’ نیا پاکستان کالنگ ‘‘ ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے’’ نیا پاکستان کالنگ ‘‘ ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا۔ پورٹل میں بیرون ملک ڈاکٹرز،انجینئرز پروفیسرز اور دیگر ماہرین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس پاکستان لانا وزیر اعظم کا وژن ہے، اوورسیز پاکستانیز ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، پاکستان کی ترقی کیلئے واپس آنیوالے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment