Thursday, 28 November 2024


۸۰پاکستانی گرفتار

سعودی پولیس نے پہاڑیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 پاکستانیوں کو گرفتارکرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ پولیس نے 80 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے جو شہر کی پہاڑیوں میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے،

اور ان افراد نے پہاڑوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں اور وہ قانون کی نظر سے چھپ کرپہاڑوں پر چھپر اور جھگیاں بنا کر رہنے کے ساتھ کعبہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کر کے گزر بسر کرتے تھے۔

مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کعبہ کے قریب پہاڑوں پر چھپنے والے غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرنا مسئلہ تھا کیوں کہ بلندی پر ہونے کی وجہ سے وہ پولیس کو دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے اور بسا اوقات اہلکاروں پر پتھراوٌ   بھی کرتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین کی گرفتاری کیلئے منظم منصوبہ تیار کی گئی اور انہیں دن کی روشنی کی روشنی کے بجائے رات کی تاریکی میں کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا

جبکہ حکمت عملی کے تحت پہاڑوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا اور فرار ہونے کے تمام راستوں پر اہلکار تعینات کردیئے گئے،

انتہائی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں تمام غیر قانونی افراد گرفتار ہوئے جن کی تعداد 80 کے قریب ہے

Share this article

Leave a comment