Thursday, 28 November 2024


ساتھیوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کروں گا

 کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جس کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے تاہم خاموش رہ کر صورتحال کا جائزہ لیتا رہا، مزید خاموش رہنا حلقے اور صوبے کے عوام کے مفاد میں نہیں، اسپیکر ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت نہیں کرپا رہا۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کروں گا، بحیثیت ایم پی اے کام کو ترجیح دوں گا جب کہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو تمام صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

وزیراعظم عمران نے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات سے بھی ملاقات کریں گے۔

Share this article

Leave a comment