Thursday, 28 November 2024


ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کی جیت

انٹیگوا:آسٹریلیا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں کے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جزیرہ انٹیگوا کے سر ویوین رچرڈا سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے جواب میں آسٹریلیا نے 16ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
انگلینڈ کی پرفارمنس مایوس کن رہی اور 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں، اوپننگ بیٹسمین ڈینئل ویٹ 43 اور کپتان ہیدر نائٹ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کیا، کپتان میگ لیننگ 28 اور ایشلے گارڈنر 33 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

 

Share this article

Leave a comment