Thursday, 28 November 2024


نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 90 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوگئی

 

دبئی:ٹیسٹ کے تیسرے روز یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے کسی کیوی بلے باز کو کریز پر زیادہ دیر کھڑے ہونے نہ دیا اور 41 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کین ولیمسن کی قیادت میں کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 90 رنز بناسکی جس میں 6 بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی بہترین بولنگ کی، اس سے قبل انہوں نے سری لنکا کے خلاف 2015 میں 74 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ پر 328 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، سرفراز الیون نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 418 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں ایک گھنٹہ تاخیر سے میدان میں اتریں تو کیویز نے 24 کے مجموعی اسکور سے اننگز کا آغاز کیا، جیت راول 17 اور ٹام لیتھم 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن یاسر شاہ کی عمدہ بولنگ کے سامنے کوئی بیٹسمین زیادہ دیر تک کریز پر نہ رک پایا۔

گزشتہ روز پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 418 رنز 5 کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈکلئیر کردی تھی جس کے بعد کیویز اوپننگ بلے باز جیت راول اور ٹام لیتھم نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے 24 رنز بنائے۔ اس سے قبل پاکستان نے 418 رنز 5 وکٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کی تو بابراعظم 127 اور کپتان سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، قومی ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 147 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

Share this article

Leave a comment