Friday, 29 November 2024


سندھ حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کو نوید سنادی

کراچی : حکومت نے رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

اسکولوں کومسمارکرنےکامعاملہ،پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشنزحرکت میں آگئی

 
ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں اسکول کام کر سکتے ہیں اسکولوں کے لئے مجوزہ پیمائش کے گھروں کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مطلوبہ پیمائش سے کم قائم گھروں میں اسکولوں کو نوٹس دیے جا سکتے ہیں لہذا اسکولوں کی انتظامیہ کسی خوف میں مبتلا ہوئے بغیر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں، موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کسی بھی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

Share this article

Leave a comment