Friday, 29 November 2024


منرل واٹر کمپنیاں بندہونے سے کوئی پیاسہ نہیں مرے گا

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ منرل واٹر کمپنیاں عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں،عوام کو چاہئے کہ منرل واٹر کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں،منرل واٹر کمپنیاں بندہونے سے کوئی پیاسہ نہیں مرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے منرل واٹر کمپنیوں کیخلاف پانی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن رپورٹ دیکھ کر دل کرتا ہے ہے تمام کمپنیاں بند کردیں ،دریائے سندھ اور نہر کا پانی منرل واٹر کے طور پر استعمال ہو رہا ہے ۔

وکیل نجی واٹر کمپنی نے کہا کہ منرل واٹر کمپنیاں کو بہتری کیلئے وقت دیا جائے ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ زیرزمین پانی کی قیمت ہر صورت ادا کرانی ہو گی،ایک ہفتے میں نظام ٹھیک کریں ورنہ کمپنیاں بند کردیں گے ۔نظام بہتر کرنے پر ہی کمپنیوں کام کرنے کی اجازت دیں گے ۔

چیف جسٹس پاکستا ن نے کہا کہ صر ف2 منرل واٹر کمپنیوں کا پانی پینے کے قابل ہے ،منرل واٹر کمپنیاں بندہونے سے کوئی پیاسہ نہیں مرے گا۔

 

Share this article

Leave a comment