Thursday, 28 November 2024


لیپ ٹاپ اسکیم ختم کرنے کا اعلان، وزیر تعلیم

 

لاہور: پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم ختم کر نے کا اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم راجہ ہمایوں یاسر کہتے ہیں کہ لیپ ٹاپ جیسی کوئی اسکیم نہیں لا رہے، ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا۔ 20 ارب روپے لگائے گئے مگر اسکیم کے متوقع نتائج برآمد نہ ہوئے۔ پی ٹی آئی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے موجودہ بجٹ میں کوئی فنڈز نہیں رکھے۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے سرکاری جامعات اور کالجوں میں زیرتعلیم طلبا کو اعلی تعلیمی کارکردگی پر لیپ ٹاپ دینے کی اسکیم شروع کی گئی تھی تاہم موجودہ حکومت نے اسکیم ختم کر دی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم راجہ ہمایوں یاسر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ خرید کر خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا اور طلبا کو دیئے گئے لیپ ٹاپس کی کوالٹی بھی تسلی بخش نہیں۔ اسکیم پر 20 ارب خرچ کر دئیے گئے، سارا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment