Thursday, 28 November 2024


یوٹیوب ویڈیوز سے علاج کرنا خطرے سے خالی نہیں

 

اکثر لوگ مقبول ویڈیو ایپ یوٹیوب سے دیکھ کر پرواسٹیٹ کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی تحقیق کے بعد خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے تحقیق کے مطابق 60 فیصد افراد کسی بھی بیماری کے علاج کے لئے ڈاکٹر گوگل یا یوٹیوب ویڈیو ز سے مدد لیتے ہیں لیکن اکثر اوقعات یہ بات غلط ثابت ہوتی ہے ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پرواسٹیٹ کینسر (غدود مثانے کے کینسر) کے علاج پر مبنی 77 فیصد یوٹیوب ویڈیوز غلط معلومات فراہم کر رہی ہیں یہ گمراہ کن ویڈیوز مردوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں کہ انہیں اسکریننگ کی ضرورت نہیں ہے اور اس کا علاج ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر نسخوں کی مدد سے ممکن ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا میں اس مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے لیے محققین نے انٹرنیٹ کا سہارا لینے سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا ہے.

 

Share this article

Leave a comment