Friday, 29 November 2024


بحریہ ٹاؤن کے ملازمین نےسڑکیں بلاک کردی

کراچی: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سپر ہائی وے پر نجی ہاؤسنگ ادارے بحریہ ٹاؤن کے ملازمین اور ٹھیکیداروں کے احتجاج کے باعث کراچی سے حیدر آباد اور حیدرآباد سے کراچی جانے والی گاڑیوں کی لائن لگ گئی۔

احتجاج کے باعث سپرہائی وے کے دونوں ٹریکس پر ٹریفک 3 گھنٹے سے زائد سے بند ہے جبکہ مظاہرین نے سپرہائی وے پر کاٹھور سے نیشنل ہائی وے جانے والا لنک روڈ بھی بند کردیا ہے۔احتجاج میں شہری، بلڈرز، ٹھیکیدار اور ملازمین بھی شریک ہیں۔
ملازمین کا موقف ہے کہ انہیں تنخواہیں نہیں مل رہیں اور گھر کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے معاملہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کے ملازمین اور ٹھیکیداروں نے توحید کمرشل سے ریلی بھی نکالی، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے اہلخانہ اور سرمایہ کار بھی شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں عام شہریوں نے بھی بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پانچ سال کی قسطیں جمع کراچکے ہیں، پتہ نہیں سرمایہ کاری کا کیا بنےگا

 

Share this article

Leave a comment