Friday, 29 November 2024


موسم سرما میں نارنجی کےبےشمار فائدے

مانیٹرنگ ڈیسک: موسمِ سرما میں نارنجیاں ہر جگہ عام ملتی ہیں اور لوگ اس پھل سے لطف اندوز ہوتے ہیں اس لذیذ پھل کے دو اہم فوائد سامنے آئی ہیں جو اس کی اہمیت مزید بڑھاتے ہیں اول وہ افراد جن کے ہاتھ پاؤں سن رہتے ہیں

وہ ایک ماہ تک نارنجی کا رس پئیں تو اس سے یہ کیفیت جاتی رہتی ہے اور دوم اس کا جوس کئی امراض کو لاحق ہونے سے روکتا ہے
تحقیق سے وابستہ مرکزی سائنس داں چانگ زینگ یو آن کہتے ہیں کہ نارنجی اور کینو کا رس، پھل اور سبزیوں کو طویل عرصے تک استعمال کیا جائے تو دماغ پر اس کے بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں
اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ نارنجی کا رس دماغی زوال اور یادداشت میں کمی کو روکنے میں بہت معاون ثابت ہوسکتا ہے ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ نارنجیوں میں موجود مختلف فلیوینوئڈز خون کی روانی کو بڑھاتے ہیں

 

Share this article

Leave a comment